جے یو آئی

جے یو آئی کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافی بیانات پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد (پاک صحافت) جے یو آئی ف نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافی بیانات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارٹی عام انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی۔ اجلاس میں عام انتخابات سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ جے یو آئی نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافی بیانات پر تشویش کا اظہار کیا اور مشورہ دیا کہ دونوں برادر اسلامی ملک افہام و تفہیم کا راستہ اختیار کریں۔ مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ حالات کے بہتری کیلئے سیاسی اور عسکری سطح پر دونوں ملکوں میں رابطہ ہونا چاہیے۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں دستوری کمیٹی کی سفارشات بھی پیش کی گئیں، دستوری کمیٹی کی سفارشات پر مشاورت کا عمل رات گئے تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے