شیخ رشید

جو پاک فوج کے خلاف بولے گا اُس کی زبان کھینچ لی جائے گی، شیخ رشید

راولپنڈی (پاک صحافت)  وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی پاک فوج کے خلاف بولے گا اس کی زبان کھینچ لی جائے گی، یہ وہی فوج ہے جس نے عوام کو دہشت گردی سے محفوظ رکھا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر پی ڈی ایم نے قانون ہاتھ میں لیا تو وہ سلوک کیا جائے گا جسے تاریخ یاد رکھے گی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں واقع لال حویلی میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ’پی پی اور فضل الرحمان  اپنا اپنا راستہ بندگلی سےکھلی گلی میں لے آئے جبکہ دونوں نے مسلم لیگ ن کو بیچ چوارہے پر تنہا چھوڑ دیا‘۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ’یہ کہہ رہے تھے پنڈی جائیں گے،پنڈی والوں نے کہا آؤ چائے پلاتا ہوں، انہوں نے آپس میں 200 مذاکرے کئے پنڈی جارہےہیں،آئی ایس پی آرجنرل نے کہا آؤ چائے پلاتاہوں، روالپنڈی کا اعلان ہے جو تم کرو گے وہ ہم کریں گے‘۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے پی ڈی ایم قیادت کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اسی میں آپ کی بھلائی ہے، چیلنج کرتا ہوں مریم کو باہر جانے کی اجازت دے دیں تو  تو آج ہی پی ڈی ایم ختم ہوجائے گی کیونکہ جیل ان کو راس نہیں  اور جب یہ اپوزیشن میں ہوں تو بیرون ملک جانے کی خواہش لے کر پھرتے ہیں۔

انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’یہ اربوں لوٹ کر باہر بھاگ گئے اور اب  عمران خان کے خلاف یہاں تحریک چلارہے ہیں، پہلے ان کو  پانامہ قبول نہیں تھا اب انھیں براڈشیٹ پسند نہیں، حدیبیہ پپیر مل اور پانامہ کا کیس لڑنے والے جسٹس عظمت شیخ پاکستان کے عظیم ترین جج ہیں‘۔وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ’اپنےدورمیں زیادہ سے زیادہ مدارس کو رجسٹرڈکروں گا، تحریک لبیک والوں سے بھی توقع ہے ان کا مشن اور میرامشن ایک ہے، مربھی جاؤں پھر بھی علمائےکرام کا نام احترام سےلوں گا‘۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے