سوئی گیس

جنوری میں گیس سپلائی بہتر رہے گی، نگراں وفاقی وزیرِ توانائی

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وفاقی وزیرِ توانائی محمد علی کا کہنا ہے کہ جنوری کے لیے 1 اسپاٹ ایل این جی کارگو خرید لیا ہے، جنوری میں گیس سپلائی بہتر رہے گی۔

تفصیلات کے نگران وزیر توانائی محمد علی نے جاری بیان میں کہا کہ بجلی کا اضافی بل بھیجنے سے کسی ملازم کا کیا فائدہ ہوگا، 31 دن کے بجائے 33 یا 34 دن کا بل بھیجنے سے ملازم کا کیا فائدہ ہو گا؟ یہ تاثر غلط ہے، وزارت اضافی بل بھیجنے میں ملوث نہیں۔

واضح رہے کہ محمد علی نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا کی صنعتوں کو تو مقامی گیس ملتی ہے، سندھ اور پنجاب میں انڈسٹری کے لیے مقامی گیس کے ساتھ ایل این جی مکس ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بجلی چوری پر آرڈیننس سے بجلی چوری کی ایف آئی آر کرانے میں آسانی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی سے نکلنا پڑے گا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے