جاوید لطیف

جنرل باجوہ عدالت میں آکر بتائیں کہ عمران خان کو کس طرح لایا گیا تھا۔ جاوید لطیف

اسلام آباد (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ جنرل باجوہ عدالت میں آکر بتائیں کہ عمران خان کو کس طرح لایا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک شخص کہتا ہے سائفر کیس میں جنرل (ر) باجوہ اور امریکی نمائندے کو بلواؤں گا، میں سمجھتا ہوں یہ بڑا اچھا موقع ہے کہ جنرل باجوہ عدالت جائیں۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ جنرل باجوہ عدالت میں جاکر بتائیں بانی پی ٹی آئی کو کس طرح لایا گیا تھا، وہ قوم کو بتائیں کس طرح نواز شریف کو مانیٹرنگ جج بٹھا کر سزا دلوائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ عدالت کو سچ بتائیں تاکہ بانی پی ٹی آئی کی اصلیت قوم کے سامنے لائی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے