جنرل اسمبلی میں پاکستان کا بھرپور مؤقف پیش کیا، نگراں وزیراعظم

نیویارک (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ جنرل اسمبلی میں پاکستان کا بھرپور مؤقف پیش کیا، آج دورہ اختتام پذیر ہوگیا ہے۔نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی ریاست پر سنجیدہ سوالات اٹھائے جارہے ہیں، پاکستان دو دہائیوں سے بھارت کی دہشت گردی کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ کشمیر، کلائمیٹ چینج اور فلسطین کے حوالے سے اپنا مؤقف پیش کیا، ہمارا دورہ بہت کامیاب رہا ہے، عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بہت مفید رہیں۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں سکھ رہنما کا بہیمانہ قتل کیا گیا، مغربی دنیا کو کینیڈا میں بھارتی اقدامات کی وجہ سے جھٹکا لگا ہے۔ نگراں وزیراعظم نے بتایا کہ افغانستان کے ساتھ تعمیری بات چیت ہورہی ہے، کشمیر، فلسطین اور ہندوتوا کے حوالے سے پاکستان کے نکتہ نظر سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم نے ملک میں مہنگائی کے حوالے سے کہا کہ چینی مافیا، گندم مافیا کیخلاف کارروائی کرکے قیمتوں میں مصنوعی اضافہ روک لیا ہے، ملک میں اشیاء خور و نوش کی کوئی قلت نہیں ہے۔ انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ڈالر ریٹ بھی نیچے آنے لگا ہے، حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے