جلیل عباس جیلانی

جلیل عباس جیلانی کی ڈیوک آف ایڈنبرا پرنس ایڈورڈ سے ملاقات

لندن (پاک صحافت) نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ڈیوک آف ایڈنبرا پرنس ایڈورڈ سے ملاقات کی ہے۔ خیال رہے کی اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے  پاکستان اور برطانیہ کے خوشگوار تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق جلیل عباس جیلانی نے ڈیوک آف ایڈنبرا پرنس ایڈورڈ سے ملاقات کرکے پاکستان اور برطانیہ کے خوشگوار تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ رپورٹس کے مطابق شہزادہ ایڈورڈ نے حکومت پاکستان اور عوام کے لیے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ جلیل عباس جیلانی نے 10ویں کامن ویلتھ یوتھ منسٹرز میٹنگ کی بھی صدارت کی اور مشترکہ دستاویز پر متفق ہونے کی اپیل کی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ نے لندن میں کامن ویلتھ یوتھ منسٹرز اجلاس کے دوران برطانوی منسٹر آف اسٹیٹ لارڈ طارق احمد سے بھی ملاقات کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

ہتک عزت کا نیا قانون لانے پر سب متفق ہیں، الزام ثابت ہونے پر 30 لاکھ روپے ہرمانہ ہوگا۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ہتک عزت کا نیا قانون لانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے