آرمی چیف

جعلی جھوٹا بیانیہ بناکر ملک میں ہیجان پیدا کیا۔ آرمی چیف قمر جاید باجوہ

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ جعلی جھوٹا بیانیہ بناکر ملک میں ہیجان پیدا کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم شہداء کی مناسبت سے جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کا سب سے پہلا کام اپنی سرحدوں کا دفاع کرنا ہے، فوج نے فروری میں فیصلہ کیا کہ آئندہ سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی، اس آئینی عمل کا خیرمقدم کرنے کے بجائے کئی حلقوں نے تنقید کانشانہ بنایا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ فوج کا بنیادی کام ملک کی جغرافیائی حدود کی حفاظت کرنا ہے لیکن پاک فوج ہمیشہ اپنی استطاعت سے بڑھ کر اپنی قوم کی خدمت میں پیش پیش رہتی ہے، ریکوڈک کا معاملہ ہو یا کارکے کا جرمانہ، فیٹف کے نقصان ہوں یا ملک کو وائٹ لسٹ سے ملانا یا فاٹا کا انضمام کرنا، بارڈر پر باڑ لگانا ہو یا قطر سے سستی گیس مہیا کرانا یا دوست ملکوں سے قرض کا اجرا کرانا ہو، کووڈ کا مقابلہ یا ٹڈی دل کا خاتمہ، سیلاب کے دوران امدادی کارروائی ہو، فوج نے ہمیشہ اپنے مینڈیٹ سے بڑھ کر قوم کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کاموں کے باوجود فوج اپنے بنیادی کام اور دہشتگردی کا مقابلہ کرنے سے کبھی غافل نہیں ہوگی، آپ جانتے ہیں کہ آج ہمارے شہروں اور دیہاتوں میں جو امن ہے، اس کے پیچھے ہمارے ہزاروں شہدا کی قربانیاں ہیں جن کو کبھی نہیں بھلایا جاسکتا کیوںکہ جو قومیں اپنے شہدا کو بھول جاتی ہیں وہ قومیں مٹ جایا کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

کسانوں کے نام پر کسی کو سیاست چمکانے نہیں دیں گے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ کسانوں کے نام پر کسی کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے