شافع حسین

جعلی اور متنازع اجلاس بلا کر پارٹی ہائی جیک کرنے کی کوشش کی گئی۔ شافع حسین

لاہور (پاک صحافت) شافع حسین کا کہنا ہے کہ جعلی اور متنازع جنرل ہاوس اجلاس بلا کر پارٹی ہائی جیک کرنے کی کوشش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شافع حسین کا پرویز الہی گروپ کی جانب سے چودھری شجاعت حسین کو پارٹی صدارت سے علیحدہ کرنے کے اقدام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین کی سیاسی بصیرت کے سبب یہ لوگ آگے آئے، آج پارٹی پر غیر قانونی طریقے سے قابض ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔

چوہدری شافع حسین کا مزید کہنا تھا کہ جعلی اور متنازع جنرل ہاوس اجلاس بلا کر پارٹی ہائی جیک کرنے کی کوشش کی گئی، یہ پہلے بھی ناکام ہوئے، آئندہ بھی ناکامی ان کا مقدر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے