جسٹس طارق مسعود

جسٹس طارق مسعود کا قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا منصب سنبھالنے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزارت قانون نے سپریم کورٹ کے جسٹس طارق مسعود کے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا منصب سنبھالنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سردیوں کی عدالتی چھٹیاں گزارنے بیرون ملک جا رہے ہیں جس کے سبب ان کی جگہ جسٹس سردار طارق مسعود چیف جسٹس سپریم کورٹ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی 2 ہفتے بیرون ملک چھٹیاں گزاریں گے جس کے سبب انہیں اس عرصے میں کسی بینچ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

9 مئی

سانحۂ 9 مئی کے ذمے داروں کیساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، افواجِ پاکستان

راولپنڈی (پاک صحافت) پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے