جاوید لطیف

جاوید لطیف کا ججوں کے پلاٹوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں منگوانے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) میاں جاوید لطیف نے قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ ججوں کے پلاٹوں کی تفصیلات طلب کی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس وقت بنی گالا کو ریگولائز کیا گیا اس وقت بنی گالا میں ثاقب نثار اور موجودہ ججوں میں بھی ایک کا پلاٹ موجود تھا، جسٹس شوکت صدیقی کو بھی کمیٹی میں بلانا چاہیے تاکہ وہ درست تفصیلات فراہم کرسکیں۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ جو ادارہ کبھی آگے اور کبھی پیچھے کھڑا ہوتا تھا آج وہ سامنے آکر کھڑا ہوگیا ہے، دو ادارے آمنے سامنے آگئے ہیں جس کا نتیجہ ملک کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ ماضی میں دو سیاسی جماعتوں نے میثاق جمہوریت کیا تو ایک ادارے نے اسے اپنے خلاف معاہدہ سمجھا جس پر انہوں نے ایک سیاسی جماعت کو لاؤنچ کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج اس سیاسی جماعت کو لانچ کرنے والے خود کہہ رہے ہیں کہ ہم سے غلطی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے