خواجہ سعد رفیق

تھرکول ٹرانسپورٹیشن پراجیکٹ کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے گا۔ وزیر ریلوے

لاہور (پاک صحافت) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ تھر کول ٹرانسپورٹیشن پراجیکٹ کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں اعلی افسران کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرینوں اور 20 بڑے ریلوے اسٹیشنز پر صفائی یقینی بنانے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کیا جائے گا، ریلوے سروس کو مزید سستا اور تیز کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کراچی تک چلائی جانے والی مسافر ٹرینوں کی وقت کی پابندی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تھرکول ٹرانسپورٹیشن پراجیکٹ بڑا چیلنج ہے، اسے ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے