جماعت اسلامی

تعلیمی اداروں کو بند رکھنا تعلیم دشمنی ہے۔ جماعت اسلامی

کراچی (پاک صحافت) جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ کورونا کے بہانے تعلیمی اداروں کو بند رکھنا تعلیم دشمنی ہے۔ جس سے بچوں کا مستقبل تباہ ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں نے کورونا ایس او پیز پر سب سے بہتر عمل کیا۔ اس کے باوجود سندھ حکومت کی جانب سے تعلیمی ادارے بند رکھنا تعلیم سے دشمنی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد صوبے بھر کے تعلیمی ادارے کھولے۔ وزیراعلی سندھ کو اپنا فیصلہ واپس لینا چاہئے تاکہ بچوں کو مستقبل کو تباہی سے بچایا جاسکے۔ دوسری جانب سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ تعلیمی اداروں کو مزید ایک ہفتے تک بند رکھیں جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

مریم نواز نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے متعلق حکم جاری کردیا

لاہور (پاک صحافت) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے