ناصر بٹ تسنیم حیدر

تسنیم حیدر کیخلاف لندن کے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج

لندن (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ناصر بٹ نے تسنیم حیدر کے خلاف لندن کے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما ن لیگ ناصر بٹ نے لندن کے گرین فورڈ پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ تسنیم حیدر نے جھوٹے الزامات لگا کر میری جان کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ پولیس سے کہا ہے کہ تسنیم حیدر کو بلاکر تحقیقات کی جائیں۔

ناصر بٹ کا مزید کہنا تھا کہ کسی غلط کام میں ملوث نہیں، اس لیے بے خوف ہو کر پولیس کے پاس جاکر شکایت درج کرائی ہے، سستی شہرت کی خاطر دوسروں پر سنگین الزامات لگانے والے شخص کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ میں اس معاملے میں عدالت بھی جاؤں گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز لندن میں تسنیم حیدر نامی شخص نے سابق وزیراعظم نوازشریف پر سینیئر صحافی ارشد شریف اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام عائد کیا اور خود کو مسلم لیگ ن کا عہدے دار بھی بتایا۔

یہ بھی پڑھیں

ماؤں کے عالمی دن پر نامور سیاسی شخصیات کے خصوصی پیغامات

اسلام آباد (پاک صحافت) ماؤں کے عالمی دن پر نامور سیاسی شخصیات نے خصوصی پیغامات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے