مریم نواز

ترازو کے پلڑے برابر نہ ہوں تو صرف سلیکشن ہوتی ہے، مریم نواز

فیصل آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائیزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ترازو کے پلڑے برابر نہ ہوں تو صرف سلیکشن ہوتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں صرف مسلم لیگ ن ہی کمی لاسکتی ہے، خواتین اور نوجوانوں کو قیادت کی صف میں لائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی زیر صدارت مسلم لیگ ن فیصل آباد ڈویژن کا اجلاس ہوا، جس میں تنظیمی ڈھانچے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ فیصل آباد میں کارکنوں کا جذبہ بڑا متاثرکن تھا، خواتین اور نوجوانوں کی بھرپور شرکت پر بے حد خوش ہوں، کہا جا سکتا ہے مسلم لیگ ن نوجوانوں کی جماعت ہے۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے مزید کہا کہ فیصل آباد کے شیروں کی آواز کی گونج پورے پاکستان نے سُنی، مسلم لیگ ن الیکشن میں جیت کے لیے اترے گی، ن لیگ ترقی اور عوام کی خوشحالی کا دوسرا نام ہے۔ مہنگائی میں صرف مسلم لیگ ن ہی کمی لاسکتی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ سوشل میڈیاکی طاقت کو اچھے جذبوں اور مثبت سوچ پھیلانے کے لیے استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کی کرغز وزیر خارجہ سے ملاقات، پاکستانی طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے پر بات چیت

آستانہ (پاک صحافت) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کرغز وزیر خارجہ سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے