تحریک عدم اعتماد پر اجلاس کی صدارت مولانا کرتے تھے، کائرہ

لاہور (پاک صحافت) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ جب بانی پی ٹی آئی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں اجلاس ہوتے تھے تو صدارت خود مولانا فضل الرحمٰن کرتے تھے۔

تفصصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ناراضیوں کے بعد کی گفتگو کے اور معنی ہوتے ہیں۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اگر فیض حمید نے مولانا فضل الرحمٰن سے یہ کہا تھا کہ جو کچھ کرنا ہے سسٹم کے اندر رہ کر کریں تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی حمایت سے ہاتھ اٹھا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ اس کا یہ مطلب کہاں سے آگیا کہ فیض حمید عدم اعتماد کی حمایت کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے