سراج الحق

تحریک انصاف کی حکومت نے تبدیلی کے نام پر عوام سے سب سے بڑا فراڈ کیا۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی نے تبدیلی کے نام پر پاکستانی قوم سے تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ کیا ہے، عوام دوستوں اور دشمنوں کو پہچان لیں۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے منصورہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے غریب اور مڈل کلاس طبقہ کی چیخیں نکل گئی ہیں۔ وزرا مسلسل غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے پاس ملک میں بہتری لانے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ قرض پر قرض لیا جا رہا ہے اور ملک کو مکمل طور پر آئی ایم ایف کی غلامی میں دھکیل دیا گیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل نظام مصطفیؐ کے نفاذ میں ہے۔ اللہ کا نظام آئے گا تو ملک میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔ عدالتوں میں لوگوں کو انصاف ملے گا۔ پولیس اور بیوروکریسی عوام کی خدمت پر معمور ہو گی۔ مہنگائی اور بے روزگاری سے جان چھوٹے گی اور ملک دنیا میں عظیم قوت بن کر ابھرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے