مریم نواز

تبدیلی جا رہی ہے، وہ بھی رسوائی، بدنامی اور کروڑوں بد دعائیں سمیٹ کر،مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور  سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بلدیاتی انتخابات میں شکست پر جاری بیان میں کہا ہے کہ تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی جا رہی ہے، وہ بھی رسوائی، بدنامی اور کروڑوں بد دعائیں سمیٹ کر۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کی نائب صدر مریم نواز نے ایک بیان میں مریم نواز نے حکومت پر طنز کے تیر چلاتے ہوئے کہا کہ 22 کروڑ کے ملک کو مہنگائی، لاقانونیت، نالائقی اور نا اہلی کی دلدل میں دھکیل دیا گیا۔ عوام ان سے نجات چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے تحریک انصاف کی حومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ ہر شعبے میں بدترین اور تاریخی ناکامی کے ان مٹ داغ اپنے ماتھے پر سجا کر  وہ جا رہی ہے تبدیلی! خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں عوام نے  حکومتی جماعت پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

پنجاب: تمام فلٹریشن پلانٹس کا انتظام ایک ہی اتھارٹی کے سپرد کرنے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت آب پاک اتھارٹی سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے