ترجمان دفتر خارجہ

بھارتی ناظم الامور دفترخارجہ طلب، بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج

اسلام آباد (پاک صحافت) لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے واقعے کے بعد دفترخارجہ نے پاکستان میں تعینات بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی افواج کی فائرنگ سے کوٹلی ضلع کے اولی گاؤں کے 60 سالہ شہری غیاث کی ہلاکت پر پاکستان نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ بھارتی افواج کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ 21 اگست کو لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر میں پیش آیا تھا۔

ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی ناظم الامور کی طلبی کے موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ بھارتی افواج کو انتہائی احتیاط برتنی چاہیے، معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انسانی وقار اور بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی قوانین کے منافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فریق پر زور دیا گیا کہ وہ واقعے کی تحقیقات کرے اور سیز فائر مفاہمت کا احترام کرے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے