زلزلہ

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خصدار اور گرد و نواح سمیت زیارت میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خضدار میں آنے والے زلزلے کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی۔

ذرائع کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز خصدار سے 58 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

مریم نواز نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے متعلق حکم جاری کردیا

لاہور (پاک صحافت) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے