دستی بم

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بم دھماکہ

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے چمن پھاٹک کے قریب دستی بم دھماکہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے چمن پھاٹک سے ملحقہ گلی میں محکمہ ایریگیشن کے دفتر میں نامعلوم افراد نے دستی بم پھینک دیا جس کے پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا۔ بم کی زد میں آ کر جمیل احمد نامی شخص معمولی زخمی ہوا تاہم مزید کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

واقعے میں ملوث ملزمان کارروائی انجام دینے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی شخص کو سول اسپتال منتقل کیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے