زلزلہ

بلوچستان میں خوفناک زلزلے سے تین سو سے زائد افراد ہلاک و زخمی

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رات گئے آنے والے خوفناک زلزلے کے نتیجے میں تین سو سے زائد شہری ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق زلزلہ رات 3 بج کر 2 منٹ پر آیا جس کی شدت 5.9 اور گہرائی 15 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ہرنائی کے قریب تھا۔ کوئٹہ، سبی، چمن، زیارت، قلعہ عبدﷲ، ژوب، لورالائی، پشین، مسلم باغ اور دکی سمیت دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم زلزلے کے باعث سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان ہرنائی میں ہوا جہاں متعدد مکانات تباہ ہوگئے اور سرکاری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

دوسری جانب بلوچستان میں زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر ہرنائی پہنچ گیا ہے جبکہ ہرنائی اور کوئٹہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو طلب کرلیاگیا ہے۔ زلزلے کے باعث شدید زخمی ہونے والے 9 افراد کو آرمی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ متاثرہ آبادی میں خوراک اور امدادی سامان کی تقسیم سمیت متاثرین کو طبی سہولیات کی فراہمی بھی شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے