بلوچستان عوامی پارٹی

بلوچستان عوامی پارٹی کے چار ارکان کیجانب سے بھی اپوزیشن کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) جیسے جیسے تحریک عدم اعتماد کا مرحلہ قریب آتا جارہا ہے اپوزیشن کے پاس ممبران کی تعداد مزید بڑھتی جارہی ہے۔ اب بلوچستان عوامی پارٹی کے چار ارکان نے بھی اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے 4 ارکان نے اپوزیشن نشستوں پر بیٹھنے کی درخواست سپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرا دی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خالد مگسی، اسرار ترین، احسان اللہ ریکی اور روبینہ عرفان نے اپوزیشن نشستوں پر بیٹھنے کی درخواست جمع کرائی ہے۔

ذرائع کے مطابق درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ہم نے بطور سیاسی جماعت پی ٹی آئی حکومت کی حمایت ختم کر دی ہے، ہم حکومتی بنچز پر مزید نہیں بیٹھنا چاہتے، ہمیں اپوزیشن بنچز پر نشستیں الاٹ کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی قیادت کے جارحانہ بیانات مسترد کر دیے، دفترِ خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے