بلوچستان اسمبلی

بلوچستان اسمبلی کے اراکین اور پولیس کے درمیان تصادم، متعدد افراد زخمی

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اسمبلی کے اراکین اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ پولیس نے اسمبلی گیٹ کو توڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن اراکین نے بجٹ پیش ہونے سے قبل اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے اسمبلی کے گیٹ کو تالے لگائے تھے۔ صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس فورسز کو بلایا گیا۔ پولیس اہلکاروں نے اپوزیشن رہنماوں پر آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کی ہے۔

پولیس کی بکتر بند گاڑی  نے ٹکر مار کر اسمبلی کا دروازہ توڑ دیا ہے۔ بکتر بند کی زد میں آکر اپوزیشن کے دو ارکان اسمبلی بھی زخمی ہوگئے۔ اس موقع پر اپوزیشن ارکان اور ان کے کارکنوں کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں کافی ہنگامہ آرائی ہوئی اور کشیدگی پھیل گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے