سعید غنی

بلدیاتی انتخابات کے ملتوی ہونے سے مایوسی پیدا ہوئی ہے۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے ملتوی ہونے سے پی پی پی کے امیدوار اور کارکنوں میں مایوسی پیدا ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی نے بلدیاتی انتخابات کے ملتوی ہونے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے ملتوی ہونے سے پی پی پی کے امیدوار اور کارکنوں میں مایوسی پیدا ہوئی ہے، ہم 24 جولائی کیلئے مکمل تیار تھے۔

سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے، انتخابات سے چند روز قبل تاریخ کی تبدیلی سے امیدواروں پر بھاری بوجھ پڑے گا اور انتخابی سرگرمیاں مانند پڑ جائیں گی۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدرآباد میں خراب موسمی صورت حال اور محرم الحرام کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو ملتوی کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

ہتک عزت کا نیا قانون لانے پر سب متفق ہیں، الزام ثابت ہونے پر 30 لاکھ روپے ہرمانہ ہوگا۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ہتک عزت کا نیا قانون لانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے