مریم اورنگزیب

بلاول تہذیب میں رہ کر آپ اپنی کارکردگی پر بات کریں، وہ نئے نئے لاہور میں گھوم رہے ہیں، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحفات) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ بلاول تہذیب میں رہ کر آپ اپنی کارکردگی پر بات کریں، وہ نئے نئے لاہور میں گھوم رہے ہیں، شاید انہوں نے پی کے ایل آئی نہیں دیکھا، انہوں نے یونیورسٹیز اور دانش اسکول نہیں دیکھے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کون سی ایسی ترقی ہے جو وہ سندھ سے لے کر پنجاب آ رہے ہیں، یہ بھی سندھ کا حق ہے کہ وہاں میٹرو بس ہو، یہ کراچی کا حق ہے کہ وہاں اورنج ٹرین ہو۔ انہوں نے کہا کہ جو فیصلہ پی ڈی ایم حکومت نے لیا اس میں وہ برابر کے حصہ دار تھے، ہم نے پی ڈی ایم حکومت میں تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر مشترکہ فیصلے کیے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوئی بھی آپ کی ذاتیات کی سیاست کو نہیں سننا چاہتا، آج عوام اپنے مسائل کی بات سننا چاہتے ہیں، بلوم برگ کی رپورٹ میں لکھا ہے کہ بہترین معاشی کارکردگی نواز شریف کی رہی۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

پلاننگ کمیشن کا موجودہ اسٹرکچر اٹھارہویں ترمیم سے پہلے کا ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پلاننگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے