خورشید شاہ

بلاول بھٹو کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہم بلاول بھٹو کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی ایک پارٹی اکیلے حکومت نہیں بناسکتی، حکومت سازی کا مرحلہ پارٹی کی سی ای سی میں طے ہوگا۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کل پارٹی کی سی ای سی کی میٹنگ میں اہم فیصلے ہوں گے، پارٹی اجلاس میں ہم مثبت فیصلے کریں گے۔

آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اجلاس کے بعد ہی کچھ بتانے کے لائق ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

ہتک عزت کا نیا قانون لانے پر سب متفق ہیں، الزام ثابت ہونے پر 30 لاکھ روپے ہرمانہ ہوگا۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ہتک عزت کا نیا قانون لانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے