بلاول

بلاول بھٹو نے صدارتی الیکشن مہم کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صدارتی الیکشن مہم کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

اس حوالے سے ترجمان بلاول ہاؤس کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، خورشید شاہ اور نوید قمر شامل ہیں۔ یاد رہے کہ حکومت سازی سے متعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی ملاقاتوں کے درمیان یہ بات طے ہوچکی ہے کہ وزیراعظم کیلئے پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) کے نمائندے اور مسلم لیگ (ن) صدارت کیلئے پیپلز پارٹی کے نمائندے کی حمایت کریں گے۔

واضح رہے کہ ملاقاتوں میں یہ بات طے ہوچکی ہے کہ آئندہ حکومت میں ملک کے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے