خرم دستگیر

بجٹ میں غریب ترین پاکستانیوں کو ریلیف دیا جائے گا۔ خرم دستگیر

اسلام آباد (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ بجٹ میں غریب ترین پاکستانیوں کو ریلیف دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی دھمکیاں مذاکرات پر اثر انداز نہیں ہوں گی۔ پی ٹی آئی چیئرمین ایک ہفتے میں 7 بار بیان بدل دیتے ہیں کہ ان کی حکومت کس نے توڑی تھی۔

خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان جو مرضی کہتے رہیں ہم بجٹ پیش کریں گے، وزیراعظم کہہ چکے ہیں حکومت مدت پوری کرے گی۔ عام انتخابات اکتوبر میں ہوں گے، بجٹ میں کوشش کریں گے کہ خرچے کم کر کے عوام کو ریلیف دیں۔

انہوں نے کہا کہ جو سیاسی قیمت ادا کرنی تھی کردی اب بہتری کا وقت ہے۔ کسی دباؤ کے تحت حکومتیں ختم نہیں کی جاتیں، عمران خان نے 2 صوبوں کی اسمبلیاں توڑ دیں، اس کا نتیجہ ان کے اپنے لیے بھی اچھا نہیں نکلا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے