چوہدری شجاعت

باہمی اتفاق سے ملکی مسائل حل کرنے کی کوشش کریں۔ چوہدری شجاعت

گجرات (پاک صحافت) چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ سب مل بیٹھ کر باہمی اتفاق سے ملکی مسائل حل کرنے کی کوشش کریں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے گجرات چیمبر کے سابق صدر انصر محمود کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق وفد نے آئندہ الیکشن میں چوہدری شافع حسین کا ساتھ دینے کا اعادہ کیا۔ اس دوران گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا کہ مسلم لیگ کا ایجنڈا پاکستان کو مشکلات سے نکالنا ہے، معیشت کو مل کر ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ باہمی اتحاد و اتفاق سے ہی ملک کو درپیش بحرانوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، پہلے سے زیادہ اب سیاستدانوں کو مل کت بیٹھنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

راجہ پرویز اشرف

وفاق کو مضبوط کرنے کی سیاست سب کی ضرورت ہے۔ راجا پرویز اشرف

لاہور (پاک صحافت) راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ وفاق کو مضبوط کرنے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے