حمزہ شہباز

بانی پی ٹی آئی کو نہ نکالا جاتا تو ملک دیوالیہ ہوجاتا۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو حکومت سے نہ نکالا جاتا تو ملک دیوالیہ ہوجاتا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ 8 فروری کے انتخابات کی بہت اہمیت ہے، اس الیکشن نے ملکی تقدیر کا فیصلہ کرنا ہے، مزدور، ریڑھی والے کا مستقبل بھی الیکشن سے جڑا ہے۔ وزیراعلی کہلوانے کے بجائے ورکر کہلوانے پر فخر ہوتا ہے۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ ہم اقتدار میں آکر کسی سے کوئی انتقام نہیں لیں گے کیونکہ ہم نے اپنے معاملات اللہ کی ذات پر چھوڑ دئیے ہیں، عوام نے اعتماد کیا تو ہم اپنا 10 سالہ معاشی منصوبہ قوم کے سامنے رکھیں گے، اور تمام سیاسی جماعتیں اسے آئینی تحفظ دیں گی تاکہ معاشی جڑیں مضبوط ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے گروتھ ریٹ کو ایک سے 6 فیصد سے زائد تک پہنچا دیا تھا، ہمارے دور میں دوست ملک چین نے 52 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی، جنوبی ایشیاء میں پہلی موٹروے پاکستان میں نوازشریف نے بنائی۔ ہمارے دور حکومت میں مہنگائی نہیں تھی، آج مہنگائی نے عام آدمی کی نیندیں حرام کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے