عطا تارڑ

بانی پی ٹی آئی جیل میں بھی اپنی مرضی کے کھانے کھاتے ہیں۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں بھی اپنی مرضی کے کھانے کھاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کو جیل میں وی آئی پی پروٹوکول ملا ہوا ہے۔ عمران خان جیل میں شاہانہ طرز عمل کی زندگی گزار رہے ہیں، حالانکہ ابھی خان کے خلاف 190 ملین پاونڈ کا کیس ہے اور توشہ خانہ کیس میں سزا برقرار ہے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ مزید انہیں کوئی ریلیف ملے گا۔ پی ٹی آئی کے دور میں ہونے والی مہنگائی پر قابو پارہے ہیں، مہنگائی پر قابو پانے کے لیے تھوڑا وقت لگے گا، عوام کو جلد سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے خوشخبری سنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہو جائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے