مرتضی وہاب

ایک شخص لگتا ہے کہ ریاست سے زیادہ طاقتور ہو گیا ہے، مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و ترجمان سندھ حکومت مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ ایک شخص لگتا ہے کہ ریاست سے زیادہ طاقتور ہو گیا ہے، عمران خان لوگوں کو کہتا ہے کہ اپنے گھر والوں کو چھوڑو، وہ اپنی ذات کی پیروی کررہا ہے، ہم تعمیری ہیں وہ تخریبی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ  کیا عمران خان 22 کروڑ عوام سے زیادہ اہم ہے؟

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آئینی طریقے سے عمران خان کو ہٹایا گیا تو تباہی کی سیاست کی گئی۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اس وقت ہم سب کو ذمے داری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے، موجودہ مالی حالت میں بھی بلاول بھٹو عوام کو سبسڈی دے رہے ہیں، ترقیاتی کاموں پر بھی فوکس کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ  بین الاقوامی سطح پر جو مقدمہ بلاول بھٹو لڑ رہے ہیں وہی مقدمہ یہاں بھی لڑنا ہے، پریس کانفرنس میں الزام لگانا ٹھیک نہیں۔ہم سیاسی، معاشی اور معاشرتی اعتبار سے مشکلات سے دوچار ہیں، عدم برداشت اتنی ہو چکی کہ لوگ بات کرتے ہوئے گھبراتے ہیں، عام آدمی کے مسائل پر بات نہیں ہو رہی، حافظ نعیم الرحمٰن کے نام میں میئر نادرا کے ذریعے شامل کرا دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے