احسن اقبال

این اے 75 میں کسی کو بدمعاشی نہیں کرنے دوں گا۔ احسن اقبال

شکر گڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ این اے 75 میں کسی کو بدمعاشی نہیں کرنے دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے شکر گڑھ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دانیال عزیز کے والد 1960 سے سیاست میں ہیں، ان کے کاموں کی کوئی مثال دے دیں۔ پاکستان کی معیشت کا بیڑا غرق بانی پی ٹی آئی کر کے گیا ہے، انور عزیز کا بیٹا دانیال عزیز، اب مجھے کہہ رہا ہے کہ میں نے مہنگائی کی ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ دانیال عزیز کہہ رہا ہے 16 مہینوں میں مسلم لیگ ن نے منہگائی کی ہے، وہ پی ٹی آئی کو خوش کرنے کے لیے ذمہ دار مسلم لیگ (ن) کو قرار دے رہے ہیں۔ پوچھتا ہوں دانیال عزیز این اے 75 میں اپنا کوئی ترقیاتی منصوبہ بتادیں، انہوں نے اپنے حلقے میں کوئی سڑک، یونیورسٹی یا اسپتال بنایا ہو تو دکھادیں۔

انہوں نے کہا کہ حلقے میں کسی کو بدمعاشی نہیں کرنے دوں گا، این اے 75 سے جس امیدوار کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ دیا گیا ہے، وہ تھانے کی سیاست نہیں کرتا۔ حلقہ پی پی 55 جس امیدوار کو ٹکٹ دیا، یہ بھی عظیم باپ کا بیٹا ہے، 8 فروری کے الیکشن میں نواز شریف وزیراعظم بنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے