خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم نے انتخابی منشور پیش کردیا، آئین میں تین ترامیم کی تجویز

کراچی (پاک صحافت) ایم کیو ایم پاکستان نے اگلے عام انتخابات کے لئے ملک اور عوام کے مسائل کے حل کو اہمیت د یتے ہوئے اپنا 25 نکاتی منشور پیش کردیا ہے، پارٹی نے منشور کو اختیار سب کے لئے کا نام دیتے ہوئے تین آئینی ترامیم بھی پیش کی ہے۔

منشور میں بے روزگاری، عالمی اداروں کے قرضوں سے نجات، محصورین پاکستان کی واپسی، میڈیا کے مسائل، لاپتا افراد کی بازیابی، تعلیم اور صحت کے شعبے میں بہتری، شہری حکومتوں کے اختیار میں اضافہ پر مشتمل 25 نکات کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مصطفیٰ کمال کے ساتھ جمعرات کو الیکشن آفس پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران منشور کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات انتہائی کشیدہ اور بداعتمادی کی صورتحال میں ہورہے ہیں، ہمارے منشور میں مسائل کی نشاندہی اور ان کا حل ہے۔ حکومت بنانے نہیں عوام کی تقدیر بدلنے کے لیے ہر پارٹی سے بات کرنے کو تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے