ایشیائی ترقیاتی بینک

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلیے 500 ملین ڈالر دینے کی منظوری

اسلام آباد (پاک صحافت) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے 500 ملین ڈالر دینے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے منظور کی گئی رقم اسٹیٹ بینک کو نومبر میں موصول ہوجائے گی۔ جس کے بعد ملکی معیشت کو سنبھالنے میں مدد ملے گی۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں اسلامک بینکنگ کے نظام کو آگے بڑھا رہے ہیں، پاکستان میں سود سے پاک نظام کو تیزی سے آگے لے کر چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی شریعت کورٹ نے سود کے خلاف فیصلہ دیا تھا، فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیلیں واپس لی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

کوئی سیاسی لیڈر یا ٹولہ فوج پر حملہ کرے، دھمکیاں دے، پروپیگنڈا کرے، اس سے بات نہیں ہو گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

(پاک صحافت) پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے