رانا ثناءاللہ

اگر عمران خان کو چار گولیاں لگنا ثابت ہوجائے تو میں استعفی دونگا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کو چار گولیاں لگنا ثابت ہوجائے تو میں استعفی دے دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے زخموں کی تحقیقات کے لیے آزاد میڈیکل بورڈ بنایا جائے، اگر چار گولیاں لگنا ثابت ہوجائے تو وہ استعفیٰ دے دیں گے، ورنہ عمران خان سیاست چھوڑ دیں، ہمیں اس لمحے کا بھی پتا ہے جب وہاں فائرنگ ہوئی، ایک ہی بندہ تھا، جس نے ایک برسٹ فائر کیا، میں اپنے مؤقف پر قائم ہوں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ لانگ مارچ کی حالت پتلی ہوگئی ہے، شاید ہماری تیاریاں دھری کی دھری رہ جائیں، اسلام آباد کا کمپرومائز ہونا پاکستان کا کمپرومائز ہونا ہے، ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، اگر یہ جتھا بنا کر اسلام آباد پر چڑھائی کرنے آئے تو ان کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع بنانا چاہتے ہیں، یہ خود تماشا بنے گا، پیسے دے دے کر لوگوں کو بلا رہے ہیں، یہ قوم کو تماشا بنانا چاہتا ہے، یہ خود تماشا بنے گا، ہم کوشش کررہے ہیں کہ تصادم نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

سعودی سرمایہ کاروں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان آنے والے سعودی تجارتی وفد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے