اکبر ایس بابر

اکبر ایس بابر کا پارٹی الیکشن میں حصہ لینے کا عندیہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اکبر ایس بابر 13 سال بعد پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ پہنچ گئے اور پارٹی الیکشن میں حصہ لینے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اکبر ایس بابر پی ٹی آئی کے بانی رہنماوں کے ساتھ اسلام آباد میں پی ٹی آئی سینٹرل سیکرٹریٹ پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کی معلومات لینے آیا ہوں۔ کاغذات نامزدگی، ووٹر لسٹ اور الیکشن کے طریقہ کار سے متعلق معلومات لینا چاہتا ہوں۔ کل ہونے والے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں بھرپور حصہ لینا چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں موجود بلوچستان کے رہنما نے ان کو کہا کہ آپ کو تو کوئی معلومات نہیں دے گا، جس پر وہاں موجود لوگوں کے قہقہے گونج اٹھے۔ اکبر ایس بابر نے مزید کہا کہ یہ ہمار اپنا دفتر ہے، وقت کم ہونے کے سبب خود یہاں آگیا۔ پارٹی کو ادارہ بنانا چاہتا ہوں، اگر ورکر پر بھروسہ کیا جائے تو پارٹی مضبوط ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے