آصفہ بھٹو

آصفہ بھٹو کا جنوبی پنجاب کے ہر ڈسٹرکٹ میں اسپتال بناکر دینے کا اعلان

صادق آباد (پاک صحافت) آصفہ بھٹو کا کہنا ہے کہ ہم جنوبی پنجاب کے ہر ڈسٹرکٹ میں اسپتال بناکر دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو نے صادق آباد میں پیپلز پارٹی کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ترجیح صحت کی سہولتیں ہیں جو آپ کا بنیادی حق ہے۔

آصفہ بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اسپتال قائم کئے جو مفت علاج فراہم کرتے ہیں۔ تاریخی سیلاب کے بعد بلاول عوام کے ساتھ کھڑے رہے، سیلاب متاثرین کیلئے سندھ میں 20 لاکھ گھر بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آپ کیلئے لڑ رہی ہے باقی کرسی کی سیاست کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سرفراز بگٹی

وزیراعظم نے بلوچستان کے زمینداروں کے مطالبات مان لیے۔ سرفراز بگٹی

کوئٹہ (پاک صحافت) سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے بلوچستان کے زمینداروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے