آصف زرداری

آصف زرداری کا سوئی میں گیس پائپ لائن بچھانے کا وعدہ

ڈیرہ بگٹی خان (پاک صحافت) سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کے چیئرمین آصف زرداری نے سوئی میں گیس پائپ لائن بچھانے کا وعدہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں پی پی کے انتخابی جلسے سے آصف علی زرداری نے مختصر ٹیلیفونک خطاب کیا اور اس دوران مقامی افراد کو روزگار دینے کا اعلان بھی کیا۔ آصف علی زرداری خراب موسم کی وجہ سے جلسہ گاہ نہیں پہنچ سکے تھے انہوں نے دوران خطاب میں کارکنوں سے جلد آنے کا وعدہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ سابق صدر نے مزید کہا کہ میں اس دھرتی کے اور آپ کے مسئلوں کو سمجھتا ہوں، آپ کی گیس کی فیلڈز پر آپ کا حصہ دلوائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آپ کے تمام مسائل کا حل نکالے گی، آج آپ لوگوں کے پاس خود نہیں آسکا، اس پر معافی چاہتا ہوں، سرفراز بگٹی کو ہم نے مل کر جیتوانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے