آرمی چیف

آرمی چیف کا جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے اور متاثرین سے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے روجھان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متاثرین کو یقین دہانی کرائی کہ پاک فوج مشکلات پر قابو پانے کے لیے سیلاب متاثرین کی مدد کرے گی۔ آرمی چیف نے پاک فوج کے جوانوں کو ہدایت کی کہ اس ذمہ داری کو نیک مقصد کے طور پر لیں، سیلاب متاثرہ بھائیوں اور بہنوں کے بوجھ کو کم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے