مفتاح اسماعیل

آئی ایم ایف کی شرائط کو مان کر طویل مدتی کام کیا جاسکتا ہے، مفتاح اسماعیل

کراچی (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ نے کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط کو مان کر طویل مدتی کام کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امپورٹ کم اور ایکسپورٹ کو بڑھانا پڑے گا۔ ہر ملک ہم سے آگے نکل رہا ہے تو ہمارے ملک میں گورننس ٹھیک نہیں، ہمیں ملک میں گورننس ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم نے جمہوری طرز اور صدارتی نظام حکومت بھی آزما کردیکھ لیا، آمریت بھی دیکھ لی،ایک چھوٹی سی ایلیٹ پاکستان کے تمام فیصلے کررہی ہوتی ہے، ملک میں عجیب سا ایلیٹ سسٹم قائم ہو چکا ہے، جسے ہٹانا پڑے گا۔

واضح رہے کہ مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ نچلے طبقے کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے، ہم بھی سسٹم کو نہیں بدل سکے، ہم بھی قصور وار ہیں، مقامی سطح پر جب تک اختیارات منتقل نہیں ہوں گے تو گورننس ٹھیک نہیں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے