حنا پرویز بٹ

عمران خان کی گرفتاری کیخلاف 100 لوگ بھی نہیں نکلے۔ حنا پرویز بٹ

لاہور (پاک صحافت) حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف 100 لوگ بھی نہیں نکلے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کیخلاف 100 لوگ بھی نہیں نکلے، ایویں انہوں نے ہوا بنائی ہوئی تھی کہ پتا نہیں اس کی گرفتاری کے بعد کون سا آسمان گر جائے گا۔

حنا پرویز بٹ کا مزید کہنا ہے کہ اب اس لاڈلے کو قانون کا سامنا تو کرنا پڑے گا۔ خیال رہے کہ عمران خان کو رینجرز نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا تھا۔ ان کی گرفتاری القادر یونیورسٹی نیب کیس میں یکم مئی کو جاری ہونے والے وارنٹ گرفتاری کے سلسلے میں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے