سراج الحق

آئی ایم ایف اور امریکہ کی غلامی کے بجائے حکمران گھر جائیں۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان اور وفاقی حکومت امریکہ اور آئی ایم ایف کی غلامی میں عوام پر ظلم کررہے ہیں، حکمران غیروں کی غلامی کے بجائے گھر چلے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے مشیر کی سلطانی گواہی سے ثابت ہوگیا کہ حکمران امریکا کے غلام ہیں۔ حکومت کی دم کہیں اور سر کہیں اور ہے۔ ملک کی خارجہ اور داخلہ پالیسیاں واشنگٹن کے اثر میں ہیں۔ منی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں، حکومت واپس لے، ایوان کے اندر اور باہر بھرپور مخالفت کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ساڑھے 3 سال میں 39 ارب ڈالرز کے قرضے لیے۔ سود اور قرض ادا کر کے غریب قوم پہلے ہی سب کچھ ہار چکی ہے۔ عوام مہنگائی کا مزید بوجھ برداشت نہیں کر سکتے۔ پی ٹی آئی لوکل گورنمنٹ الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔ حکومت خوفزدہ ہے خیبر پختونخوا والا معاملہ کہیں پنجاب میں نہ ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ مری میں لوگوں کی اموات حکومت کی مس مینجمنٹ اور لاپروائی سے ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہداء

پاکستان میں عوامی سوگ؛ گیلانی اظہار تعزیت کے لیے ایرانی سفارت خانے پہنچے

پاک صحافت ہیلی کاپٹر حادثے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور ان کے ہمراہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے