انٹرنیٹ سے زیادہ اہم ووٹ ڈالنا ہے، سربراہ کامن ویلتھ مبصر گروپ

اسلام آباد (پاک صحافت) کامن ویلتھ کے مبصر گروپ کے سربراہ نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ سے زیادہ اہم ووٹ ڈالنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کے عمل میں انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولنگ کے عمل سے مطمئن ہیں، ووٹنگ کے عمل میں انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں۔ کامن ویلتھ کے مبصر گروپ کے سربراہ نے کہا کہ انٹرنیٹ دریافت ہونے سے قبل ہم الیکشن کرا رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رزلٹ بھیجتے وقت انٹرنیٹ بندش سے مسئلہ ہوگا۔ واضح رہے کہ صبح 8 بجے سے پہلے ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ایسی تجارتی پالیسی کی ضرورت ہے جس سے کاروبار میں آسانیاں ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسی تجارتی پالیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے