طلال چوہدری

ایک بار پھر میں نواز شریف سے رشتہ بچایا، عہدہ نہیں۔ طلال چوہدری

لاہور (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر میں نواز شریف سے رشتہ بچایا، عہدہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ قیادت نے ساری چیزیں سامنے رکھ کر مجھ سے کہا کہ خود فیصلہ کریں، پارٹی میں ڈسکشن تھی کہ جنہوں نے پارٹی کی مشروط مدد کی تھی تو یہ سب اس پس منظر میں ہوا، مجھے نواز شریف سے رشتہ بہت عزیز ہے۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ نواز شریف سے میرا رشتہ ٹکٹ اور عہدہ مانگنے سے بہت بڑا ہے، ہمارے حصے میں ہیمشہ وفا داری نبھانا ہی آیا ہے ایک بار پھر وفاداری نبھائی۔ جب نواز شریف کے ساتھ اپنا رشتہ دیکھتا ہوں تو پھر امتحان میں رشتہ نبھانا پڑتا ہے، تمام قیادت میرے ساتھ تھی، صورتحال میں فیصلہ مجھ سے ہی کرایا۔

انہوں نے کہا کہ کارکنوں کے ساتھ زبردستی نہیں کی جاسکتی لوگ ردعمل دیتے ہیں، نواز شریف جہاں کہیں گے میں انتخابی مہم چلاؤں گا۔ نواز شریف جانتے ہیں کہ وفاداروں کی کیا قدر و قیمت ہوتی ہے، میں تو ملک اور سیاست چھوڑنا چاہ رہا تھا لیکن نواز شریف کے الفاظ سے پھر یہ رشتہ اور وفاداری نبھائی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے