ترجمان دفتر خارجہ

انخلاء کے منصوبے کا اطلاق غیرقانونی مقیم تمام غیرملکیوں پر ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ انخلاء کے منصوبے کا اطلاق غیرقانونی مقیم تمام غیرملکیوں پر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ انخلاء کے منصوبے میں کسی ملک یا شہریت کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا جارہا، یو این ایچ سی آر کا میڈیا کو دیا گیا بیان دیکھا، انخلاء کے منصوبے کا اطلاق پاکستان میں غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکیوں پر ہوتا ہے، منصوبے کے اطلاق میں کسی بھی ملک یا شہریت کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا جا رہا، یہ فیصلہ پاکستان کے خود مختار قوانین اور بین الاقوامی اصولوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں مقیم تمام رجسٹرڈ غیرملکی اس کے دائرہ کار میں نہیں آتے، حکومت پاکستان خراب صورتحال سے متاثر افراد کی سیکیورٹی اور تحفظ کا عزم کیے ہوئے ہے۔ 40 سال سے لاکھوں افغان بہن بھائیوں کی میزبانی جیتا جاگتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری ترجیحی بنیادوں پر مہاجرین کی صورتحال کو تحفظ دینے کے لیے مشترکہ کوششیں کرے، پاکستان اس سے متعلق عالمی شراکت داروں کے ساتھ کام کرتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے