طلال چوہدری

مراد سعید اپنے لیڈر کی طرح چارپائی کے نیچے نہ چھپیں۔ طلال چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ مراد سعید اپنے لیڈر کی طرح چارپائی کے نیچے نہ چھپنے کے بجائے سامنے آکے بات کریں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مراد سعید دلیری دکھائیں، سامنے آئیں۔ مراد سعید چُھپ کر نہیں سیاست دانوں کی طرح سامنے آ کر بات کریں، بڑھکیں نہ ماریں، اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑے ہونے کی جرات کریں۔ مراد سعید صاحب لیڈر اکیلا رہ گیا ہے، آپ کو آوازیں دے رہا ہے، بیان بازی کے بجائے رہنمائی کے لئے سامنے تو آئیں۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا کوئی لیڈر تو دور کارکن بھی آپ کی طرح روپوش نہیں ہوا، پی ڈی ایم کے لیڈروں نے مشکل ترین حالات کا میدان میں رہ کر مقابلہ کیا۔ دہشتگردوں کی طرح ریاست پر حملہ کرو گے تو دہشتگردوں کی طرح روپوش تو ہونا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ آپ دہشتگردی کے خلاف تھے تو خود دہشتگرد کیوں بن گئے؟ خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کو واپس لا کر کیوں آباد کیا؟ جیلوں سے کیوں رہا کیا؟ آپ نے سیاسی جدوجہد کے بجائے توڑ پھوڑ، اداروں اور قوم میں دراڑ پیدا کرنے کی سازش کی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے