الیکشن کمیشن

انتخابات کے معاملے پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔ الیکشن کمیشن

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابات کے معاملے پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی زیرصدارت عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے اب تک کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اجلاس میں تمام ونگز انچارج اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو انتظامات کی فوری تکمیل اور الیکشن میٹریل کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں واضح کیا گیا ہے کہ الیکشن کی تیاریوں کے معاملے پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

صوبائی الیکشن کمشنرز اور ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل الیکشن اسلام آباد حلقہ بندی کے لئے ضروری نقشہ جات و دیگر ڈیٹا صوبائی حکومتوں اور محکمہ شماریات سے بروقت حصول کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں

ماؤں کے عالمی دن پر نامور سیاسی شخصیات کے خصوصی پیغامات

اسلام آباد (پاک صحافت) ماؤں کے عالمی دن پر نامور سیاسی شخصیات نے خصوصی پیغامات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے