ایل او سی

بھارتی فوج کی ایل او سی میں بلااشتعال فائرنگ سے 60 سالہ بزرگ شہید

راولپنڈی (پاک صحافت) بھارتی فوج کی ایل او سی کے نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے 60 سالہ بزرگ شہید ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے باز نہ آیا، جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جانب سے ایک بار پھر کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی کے نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے غیاث نامی 60 سالہ بزرگ شہید ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق غیاث کوٹلی کے رہائشی تھے، فائرنگ سے علاقے میں گھاس کاٹنے والی تین خواتین شدید خوف و حراس میں مبتلا ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں پر امن کا خوہاں ہے، شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، بھارتی مہم جوئی کا جواب اپنی مرضی کی جگہ اور وقت پر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے