الیکشن کمیشن

انتخابات کے سلسلے میں پاکستان آنے کے خواہشمند عالمی مبصرین کیلئے ضابطہ اخلاقی کی منظوری

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے سلسلے میں پاکستان آنے کے خواہشمند عالمی مبصرین کے لیے ضابطہ اخلاقی کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمیشن نے اجلاس میں عالمی مبصرین کے ضابطہ اخلاق کی بھی منظوری دیتے ہوئے عالمی مبصرین کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس 16 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے۔

اجلاس میں خواہش مند عالمی مبصرین کے کیسز کو فوری طور پر پراسس کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

چیف الیکشن کمیشن نے کہا الیکشن سے متعلق تمام امور شیڈول کے مطابق مکمل کئے جائیں۔ الیکشن کمیشن نے وزرات داخلہ و خارجہ اور دیگر اداروں سے خصوصی نمائندے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے